قمر زمان کائرہ

ہم نظام اور جمہوریت پر ہونے والے ہر حملے کو روکیں گے، قمر زمان کائرہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم نظام اور جمہوریت پر ہونے والے ہر حملے کو روکیں گے۔قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ جمہوری تسلسل ہی پاکستان میں اداروں اور جمہوریت کو مضبوط کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے جاری بیان میں پرویز الہی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی کو گورنر کی طرف سے آئینی طور پر اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا گیا، مگر وہ ایوان کا اعتماد حاصل نہیں کر سکے۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے جاری بیان میں مزید کہا کہ پاکستان میں سردی مگر لاہور میں گرما گرمی ہے۔ انہوں نے پرویز الہی پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا  کہ پرویز الہٰی رات کو مٹھائیاں کھا کر ہم سے وعدہ توڑ کر خان صاحب سے جا ملے تھے۔ا

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے