حافظ نعیم

ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، نعیم الرحمان

کراچی (پاک صحافت) جماعت اسلامی کراچی کے امیر نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے اسٹریٹ کرائمز ایک بہت بڑا مسئلہ اور اذیت کا باعث بنا ہوا ہے، شہریوں کو ڈکیتوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے عوام سوال کرتے ہیں سیکورٹی ادارے کیا کررہے ہیں؟ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے حکمران جماعت پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن جماعتوں کو بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا  تھا کہ  کراچی میں ڈکیتوں کا راج ہے ، حکومت ہو یا اپوزیشن سب نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ  حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ  جماعت اسلامی 20 مارچ کو حقوق کراچی روڈ کارواں نکالے گی، روڈ کارواں کا آغاز مزار قائد سے ہوگا اور مختلف علاقوں سے ہوتا ہوااختتام لیاقت آباد پر کیا جائے گا۔ اس وقت ملک میں تحریک عدم اعتماد کے نام پر سیاسی افراتفری مچی ہوئی ہے، صبح سے رات تک یہی ڈسکس ہوتا رہتا ہے کہ کون بک گیا اور کون ابھی نہیں بکا، کون اپنے کتنے ریٹ لگوارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

قومی اسمبلی نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 منظور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے