شہباز گل

شہباز گل کا الیکشن کمیشن سے یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دیا جائے۔ شہباز گل کا کہنا ہے  کہ کچھ دیر میں ہمارا وفد الیکشن کمیشن پہنچ جائے گا،  ہممطالبہ کرتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں شفافیت کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، ان کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی  کے بیٹے کی ویڈیو سے ثابت ہوگیا ہے کہ خریدو فروخت آج بھی چل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گیلانی صاحب کے بیٹے نے گل کھلایا کرپشن کی ویڈیو سامنے آگئی، الیکشن  کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو نااہل کیا جائے۔ شہباز گل نے کہا کہ بیٹا باپ کے لیے کس طرح ارکان قومی اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کررہا ہے، علی حیدر گیلانی کیسے ایم این ایز کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہا ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں لوٹ مار مافیا کو نکیل ڈالی جائے، گیلانی صاحب کے بیٹے کو بلا کر پوچھ گچھ کی جائے۔

واضح رہے کہ شہباز گل نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایک شخص جو پہلے بھی سپریم کورٹ سے نااہل ہوچکا ہے، یوسف رضا گیلانی نے سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول نہیں کیا بلکہ غلامی قبول کی، ترک خاتون اول کا ہار کہاں سے برآمد ہوا سب کو معلوم ہے، ایک بیٹا حج کوٹے میں کیسے مال بناتے ہوئے پکڑا گیا وہ بھی سب دیکھ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عمل ہو تو چوری چکاری کا جواز نہیں رہے گا، اخلاقیات کے تحت یوسف رضا گیلانی کل الیکشن لڑنے کا جواز کھو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے