حمزہ شہباز

ہم سیاست نہیں ملک بچانے کی جنگ لڑرہے ہیں۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ہم اس وقت سیاست نہیں کررہے بلکہ نااہل و نالائق ٹولے سے ملک کو بچانے کی جنگ لڑرہے ہیں، اگر ہم چپ رہیں تو ملک تباہ ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب عوامی عدالت کے فیصلے کا وقت آچکا ہے۔ عمران خان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں دیں گے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ ووٹ ڈالنا ہر کسی کا حق ہے، آپ ووٹ ڈالنے سے نہیں روک سکتے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کسی کو کہتے ہیں کہ یہ میری بندوق کے نشانے پر ہے، کبھی کہتے ہیں کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔ عمران خان نے نوجوانون کے خواب چکنا چور کیے، میں عمران خان کو وارننگ دیتا ہوں کہ آ پ حد سے نکل رہے ہیں۔ یہ قوم عمران خان کا دامن نوچے گی، آپ نے قوم کے بچے بھوکے مارے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے