اعظم نذیر

فوجی عدالتوں میں مقدمات عالمی معاہدوں کے مطابق چلائے جائیں گے۔ وزیر قانون

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں میں مقدمات عالمی معاہدوں کے مطابق چلائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں مقدمات بین الاقومی معاہدوں کے مطابق چلائے جائیں گے، ملزمان کو شفاف ٹرائل اور فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اعلی عدالتوں میں اپیل کا حق ملے گا۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ فوجی عدالت میں ملزم کو شفاف ٹرائل اورمرضی کا وکیل کرنےکا کا حق ہوگا۔ ملزم کو اپنےدفاع میں شواہد ثبوت فراہم کرنے کا حق ہو گا، فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اعلی عدالتوں میں اپیل کا حق بھی حاصل ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک کسی خاتون کامقدمہ فوجی عدالت میں نہیں بھجوایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے