راولپنڈی بارش

راولپنڈی اسلام آباد میں شدید بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی

اسلام آباد (پاک صحافت) راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ روز سے جاری شدید بارش اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے متعدد رہائشی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوچکا ہے۔ سیکٹر گیارہ ای میں دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ سیلابی ریلے میں سینکڑوں گاڑیاں بہہ گئی ہیں۔ نالہ لئی میں طغیانی کے باعث آس پاس کے علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

جڑواں شہروں میں رات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ اب تک جاری ہے اور صرف اسلام آباد میں 330 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو چکی ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات سے جاری شدید بارش کے باعث علاقوں کی عمارتوں کے تہہ خانوں میں پانی جمع ہوگیا ہے، جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے