مولانا فضل الرحمن حماس

مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات

قطر (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن نے حماس کے رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے قطر میں ملاقات کی ہے، مسئلہ فلسطین پر رہنماؤں میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں سیکرٹری جنرل جے یو آئی سندھ مولانا راشد محمود سومرو اور مفتی ابراراحمد بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں مظالم ڈھا رہا ہے، ترقی یافتہ ممالک کے دعویداروں کے ہاتھ بچوں اور خواتین کے خون سے رنگ ہوئے ہیں، وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ عملی میدان میں فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

حماس رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیل مظالم کیخلاف متحد ہو جائے، انسانی حقوق کے عویدار ممالک ہتھیاروں سے بھرے جہاز لے کر تل ابیب پہنچ رہے ہیں، امت مسلمہ بھی فلسطینی بھائیوں کی امداد کیلئے میدان میں نکلے۔

حماس رہنما کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن پاکستان میں فلسطین کے سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں، کشمیر اور فلسطین پر مظالم انسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے