رانا ثناء اللہ

موجودہ حکومت ملک پر ایک آزمائش ہے جس کا عذاب سب جھیل رہے ہیں، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما رانا ثناء اللہ نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک پر ایک آزمائش ہے جس کا عذاب سب جھیل رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسی حکومت ہے جو نااہل ہے اور اس کا انتقام کے علاوہ کوئی اور دوسرا ایجنڈا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے لاہو میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے حالیہ بیان میں وفاقی حکومت کوآڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا  کہ میں سمجھتا ہوں کہ حکومت کے خلاف جدوجہد کرنا اپوزیشن کے علاوہ عوام کا بھی فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ان حالات میں بھی صرف سیاسی انتقام کی پڑی ہے اور فلسطین میں نہتے مسلمانوں کے خون کی پرواہ نہیں بلکہ چھٹیوں میں ہنگامی طور پر دفاتر کھولے گئے اور اجلاس کرکے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی فکر لاحق رہی۔

واضح رہے کہ ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ استعفوں کے معاملے میں پی ڈی ایم کو دھچکا لگا لیکن اب پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں اس معاملے کا بھی کوئی نہ کوئی حل نکالا جائے گا۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی سربراہی میں حکومت کے خلاف بھرپور فیصلے ہوں گے۔ جہانگیر ترین سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں، کسی بھی کاروباری گروپ کے خلاف اس قسم کی کاروائی نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے