افغان

خیبر پختونخوا، 18 ہزار غیر ملکیوں کی فہرست پولیس کو فراہم

پشاور (پاک صحافت) محکمۂ داخلہ خیبر پختونخوا نے غیر قانونی طور پر مقیم 18 ہزار غیر ملکیوں کی فہرست صوبائی پولیس کو بھیج دی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فہرست میں 6 ہزار سے زیادہ بچے اور 5 ہزار سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کہا کہ فہرست میں شامل افراد کو رواں ماہ کے آ خر تک ان کے ملک بھیجا جائے گا۔ خیبر پختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو کئی بار رضاکارانہ طور پر جانے کا نوٹس بھی دیا ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور 17 ستمبر سے اب تک طورخم بارڈر سے 2 لاکھ 21 ہزار 440 غیر ملکی اپنے وطن جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں بل گیٹس سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے