بلاول بھٹو

حکومت معیشت کو مضبوط بنانے اور مالیاتی شعبے میں اصلاحات کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت ملکی معیشت کو مضبوط بنانے اور مالیاتی شعبے میں اصلاحات کو اسی طرح جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے، جلد بحران پر قابو پالیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیٹف کے پاکستان کی طرف سے 2018 اور 2021 کے ایکشن پلان کی تکمیل کے متفقہ اعتراف کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ پاکستان کی فیٹف ٹیم کی محنت کی وجہ سے دونوں ایکشن پلانز کی تمام تکنیکی ضروریات کو کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید  کہنا ہے کہ یہ مشترکہ قومی کوششوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کی مکمل ہم آہنگی کا نتیجہ تھا۔ ایف اے ٹی ایف کی پلینری کی جانب سے پاکستان کے دورے کی اجازت دینے کا اعلان ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آن سائٹ دورے اور پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے عمل کے کامیاب اور جلد اختتام کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے