مکہ مکرمہ

سعودی حکومت نے کیا 54 ائمہ جماعت اورخطبا کو برطرف

ریاض (پاک صحافت) سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ اور جدہ کی مساجد کے 54 ائمہ اور خطبا کو عہدوں سے برطرف کردیا۔

وزارت مذہبی امور نے برطرفی کے احکامات جاری کرتے ہوئے دیگر اداروں کو بھی ان تمام افراد سے لاتعلق رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق عہدوں سے ہٹائے گئے افراد کی جانب سے انتظامی خلاف ورزیاں اور بے قاعدگیاں سامنے آئی تھیں۔ اقدام کا مقصد سعودی شہریوں کو منفی خیالات اور نظریات سے بچانا ہے۔

منصب سے ہٹائے جانے والے ائمہ اور خطیبوں میں 17 کا تعلق مکہ مکرمہ، 18 کا جدہ، 3 کا طائف، 5 کا تربہ، 3 کا الخرمہ اور 4 کا قنفذہ سے ہے۔ اس کے علاوہ الکامل، اللیث، الجموم اور بحرہ سے بھی کئی افراد کو برطرف کیا گیا۔ دوسری جانب حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد الحرام کے صحنوں میں شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔

انتظامیہ امور کے نگران شیخ عبدالرحمن سدیس نے کہا کہ شجر کاری کو وژن 2030ء کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا، جس کے تحت صحنوں کی خالی جگہوں اور راہداریوں میں پودے لگائے جائیں گے۔ ادھر انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیش نظر مسجد حرام اور مسجد نبوی میں رمضان کے دوران آبِ زم زم کے کولر ہٹانے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پرچم

الجزائری کارشناس: مسئلہ فلسطین کے حل میں چین کا کردار بااثر ہے

پاک صحافت الجزائر کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ چین کی طرف سے فتح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے