مریم اورنگزیب

اتحادی حکومت میں شامل جماعتیں ملک بھر میں بیک وقت انتخابات کی خواہاں ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت میں شامل جماعتیں ملک بھر میں بیک وقت انتخابات کی خواہاں ہیں۔  اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکمران اتحاد نے امیدواروں کے کاغذات واپس لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے حکمران جماعتوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی واپسی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔ انہوں نے کہا کہ کاغذات واپس لینے سے متعلق اطلاعات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکمران اتحاد کی جماعتوں کی قیادت کی طرف سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ پر بھی زور دیا کہ وہ ایسی خبروں کی اشاعت سے پہلے جماعتوں کے ترجمانوں سے تصدیق کرلیا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے