رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی حکومت نے امن و امان تباہ کردیا، ان سے نجات ضروری ہے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت نے ملک کا امن و امان تباہ کردیا ہے۔ ملک دشمن حکومت سے نجات ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پہلے ٹی ایل پی کو دہشت گرد کہا، بھارت سے فنڈنگ کا بھی الزام لگایا اور پھر اگلے روز ان کے تمام مطالبات مان کر معاہدہ کرلیا۔ اگر وہ دہشتگرد تھے تو مطالبات کیسے مان لئے؟

رہنما ن لیگ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ اگر ٹی ایل پی والے دہشت گرد نہیں تھے تو ان پر پابندی کس قانون کے تحت لگائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پر سو پیاز اور سو جوتے والی مثال صادق آتی ہے، پی ٹی آئی حکومت نے امن و امان تباہ کردیا، ان سےنجات ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے