بلاول بھٹو

ہمیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو

حیدرآباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی ثقافت کا فروغ ہمارے لئے ضروری ہے، دنیا کے ساتھ چلنے کیلئے اپنی ثقافت کو اجاگر کرنا ہوگا، ہم نے پاکستان کو ایک جدید ملک بنانا ہے، نوجوانوں کے ہاتھ سے اسلحہ لے کر قلم دینا ہوگا، دانشور اور نوجوان جاگ جائے تو ملک کی ترقی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا، 2024 میں پاکستان کو اصلاحات کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ بڑے بڑے لیڈرز کو قتل کردیا گیا، ہمیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا، ایک دوسرے کو غدار کہہ کر ملک کو کیسے چلایا جاسکتا ہے، ہر پاکستانی محب وطن ہے، اختلاف رائے رکھنا سب کا حق ہے، ذاتی دشمنی نہیں ہونی چاہئے، کچھ لوگ ہم میں نفرت اور تقسیم چاہتے ہیں، ہمیں مل کر تمام خطرات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے سیاچن کی برف پگھل جائے گی، برف پگھلی تو پہلے سیلاب آئے گا اور پھر پیاس سے لوگ مریں گے، ہمیں اپنے مستقبل کی تیاری پہلے سے کرنی ہوگی، عوام میں آگاہی کیلئے مہم چلانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے