طلال چوہدری

ہمیں دیوار سے لگایا جارہا، مزید ناانصافی برداشت نہیں کریں گے۔ طلال چوہدری

فیصل آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں مسلسل دیوار سے لگایا جارہا ہے اب مزید ناانصافی برداشت نہیں کریں گے، اپنا آئینی حق لے کے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کے مطالبے پر تحریک انصاف کو تکلیف ہو رہی ہے، آپ حکومت میں لاڈلے تھے اور اپوزیشن میں بھی، عمران خان اداروں کے خلاف مسلسل مذموم مہم چلارہے ہیں، آپ مخصوص فیصلہ لینا چاہتے ہیں جو آپ کے حق میں جائے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ فل کورٹ کے مطالبے پر عمران خان کیوں پریشان ہیں؟ سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ تشکیل دے کر اس معاملے کو دیکھا جائے، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیوں نہیں ہو رہا ہے؟ طلال چودھری نے کہا کہ ہمارے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ چاہیے، ہم نے اپنی حکومتیں ملک کی خاطر قربان کی ہیں، ہم سپریم کورٹ کے فل کورٹ بینچ کے سامنے پنجاب کا کیس رکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آبدوز

چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح

اسلام آباد (پاک صحافت) چین میں پاکستان کے لیے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے