مریم اورنگزیب

عمران خان کوشرم آنی چاہیے کہ وہ ن لیگ کے منصوبوں پر تختیاں لگارہے ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھو لے لیا، ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو شرم آنی چاہیے کہ وہ نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگارہے ہیں، یہ حکومت جھوٹ کے پلندوں پر اپنی تختیاں لگاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیٹا چوری کرتے اور ن لیگ کے منصوبوں پر تختیاں لگاتے ہیں۔ عمران خان کا وژن آٹا، بجلی، گیس، چینی کی چوری اور 50 لاکھ لوگوں کو بیروزگار کرنے کا ہے، اس حکومت نے 14 ہزار ارب روپے کا قرض لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی مرکزی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں فور اور فائیو جی ٹیکنالوجی کو متعارف کروائی گئی، جس لیپ ٹاپ پر یہ تنقید کرتے تھے، وہ بھی ریکارڈ پر موجود ہے، یوتھ پروگرام نواز شریف کا تھا۔ آج کی تاریخ تک یہ اپنا کوئی پروگرام شروع نہیں کر سکے، اگر یہ نیا اشتہار چھاپتے ہیں تو انہیں کوئی معاف نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے