سراج الحق

ہمارے حکمران اللہ کیطرف سے قوم پر عذاب ہیں۔ سراج الحق

حیدرآباد (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہمارے حکمران اللہ تعالی کی طرف سے قوم پر عذاب ہیں۔ اللہ جب کسی قوم سے ناراض ہوتا ہے تو ان پر برے حکمران مسلط کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اللہ جب کسی قوم سے راضی ہوتا ہے تو اسے اچھے حکمران جبکہ ناراض ہو تو برے حکمران اس قوم پر مسلط کرتا ہے۔ اسی وجہ سے آج پاکستان میں برے حکمران مسلط ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ ہم کسی صورت اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے نہیں کریں گے۔ حکمرانوں کی جانب سے قومی اداروں کو غیرملکیوں کے حوالے کرنا افسوسناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیکولر نظام جبکہ جماعت اسلامی اسلامی نظام چاہتی ہے جس کی وجہ سے ہمارا پی پی پی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے