واٹس ایپ

واٹس ایپ کے وہ فیچرز جو صرف آئی فون صارفین کو ہی میسر ہیں

کراچی (پاک صحافت) آج ہم آپ کوواٹس ایپ کے ان فیچرز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں، جو صرف آئی فون صارفین کو ہی میسر ہیں۔ آئی فونز استعمال کرنے والے صارفین گروپس کا پھر کسی بھی فرد کو پیغام ارسال کرنے سے قبل اس کا پریویو دیکھ سکتے ہیں۔صارفین پیغام لکھنے کے بعد اس پر ٹیپ کرکے رکھ کر اسے دیکھ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پیغامات میں جف فائلز، فوٹوز یا پھر ویڈیوز کی شکل میں دیگر صارفین کی جانب سے میڈیا بھیجے جانے اور پھر ڈیلیٹ ہوجانے کی صورت میں بھی آئی فون صارف کے موبائل میں محفوظ رہتا ہے۔اگر آپ آئی فون کے صارف ہیں اور آپ کو کسی نے کوئی میڈیا بھیجا لیکن بھیجنے والے نے تمام لوگوں کے پاس سے اسے ڈیلیٹ بھی کردیا لیکن آئی فون صارف اپنے موبائل میں اسے دیکھ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ دیگر موبائل آپریٹرز میں ممکنہ طور پر یہ آپشن موجود نہیں ہے لیکن آئی فون صارفین تصاویر کو ڈرائنگ ایڈیٹر کو استعمال کرتے ہوئے اسے دھندلا (Blur) کر سکتے ہیں۔آئی فون صارفین واٹس ایپ کے ذریعے ویڈیوز گروپس یا پھر ایک مخصوص نمبر پر بھیجیں تو اس سے قبل وہ تصویر کی طرح ویڈیو کو بھی کروپ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ پر آواز کی صورت میں موصولہ پیغام سسننے کے لیے آئی فون صارف کو اسے کھولنے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب کو بہتر بنانے کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے