بلاول بھٹو

وزیرخارجہ کا سویڈش ہم منصب سے رابطہ، قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر اظہار تشویش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سویڈش ہم منصب سے رابطہ کیا ہے جس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر اظہار تشویش کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سویڈش ہم منصب ٹوبیاس بلسٹروم سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے اپنے سویڈش ہم منصب ٹوبیاس بلسٹروم سے سویڈن اور دیگر ملکوں میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش ظاہر کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سویڈش وزیر خارجہ نے کہا کہ اُن کی حکومت ہر قسم کے اسلاموفوبیا پر مبنی واقعات کو سختی سے مسترد کرتی ہے، جس پر میں نے اُن پر زور دیا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں اس قسم کے نفرت انگیز اقدامات کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی ہے جس پر دنیا بھر کے مسلمان ممالک کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے