مریم نواز

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ناساز، سوات کا جلسہ منسوخ

لاہور (پاک صحافت)  پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی، جس کے باعث  سوات کا جلسہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ن لیگ کی ترجمان کے مطابق ترجمان کے مطابق مریم نواز کو تیز بخار ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں سفر سے منع کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن  کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایاکہ مریم نواز کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے جس کے باعث سوات کا جلسہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ترجمان ن لیگ نے خیبرپختونخوا خاص طور پر اہل سوات سے جلسہ اچانک منسوخ کرنے پر معذرت کی ہے ۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے صدر ن لیگ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ جلسہ کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کرنے والے کارکنوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ بہت جلد مریم نواز سوات کے عوام سے مخاطب ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے