سعید غنی

ہماری ترجیح جماعت اسلامی سے بات کرنا ہے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت)  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح جماعت اسلامی سے بات کرنا ہے، زیادہ بہتر ہوگا جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی بات کرلیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حافظ نعیم کے پاس 94 نشستیں جیتنے کی اطلاعات غلط ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  صوبائی وزیر سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں جماعت اسلامی نے آر او دفتر یرغمال بنالیا، حافظ نعیم الرحمان نے کمشنر سےبات کرتے ہوئے انہیں دھمکی دی، اگر سب دھمکائیں گے، یرغمال بنائیں گے تو عجب صورتحال ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کو توقع سے زیادہ نشستیں ملیں، لیاری کا علاقہ ہمارا ہے، وہاں 11 سے 12 نشستیں جیتیں تو حیرت انگیز نہیں، ایک جماعت صفر سے سو پر چلی جائے تو یہ حیرت کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے