جمیل احمد

اگلے ہفتےسے ملک میں ڈالرز آنا شروع ہو جائیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (پاک صحافت) اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ہفتےسے ملک میں ڈالرز آنا شروع ہو جائیں گے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ خوشخبری ایف پی سی سی آئی میں خطاب کے دوران سنائی۔

تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی میں خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا خوش خبری سناتے ہوئے کہنا ہے کہ اب زرِمبادلہ ذخائر بڑھنا شروع ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں کاروبار کو سہولت دینی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سبب اقدامات کرنے پڑے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے گورنر نے مزید کہا کہ ہماری امپورٹس کم ہوئی ہیں، 33 ہزار ایل سیز کے کیسز کلیئر کیے ہیں، ایل سی کو جانچنے میں کافی وقت لگتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زرعی شعبے کے لیے امپورٹ میں سہولت پیدا کر رہے ہیں، مزید ڈالرز آتے ہی مزید امپورٹس کو سہولت دینے کا منصوبہ ہے، ڈالرز کو دیکھتے ہوئے ہی امپورٹ کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے