عمران خان

خاتون جج کو دھمکی، عمران خان کو پیش ہونے کا نوٹس دوبارہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش ہونے کا نوٹس دوبارہ جاری کر دیا۔ خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج  بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر کی جانب سے بیرسٹر اسامہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ دوسری جانب عمران خان کی جانب سے جونیئر وکیل سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ عدالت نے عمران خان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔ سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم کے ججز کورس پر ہونے کے باعث رخصت کی وجہ سے سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے