جاوید لطیف

ہماری آواز اہل فلسطین کے ساتھ ہے۔ جاوید لطیف

پاکپتن (پاک صحافت) رہنما ن لیگ جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہماری آواز اہل فلسطین کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین پر آج سے نہیں سالہا سال سے ظلم ہو رہا ہے۔ فلسطین کے مظلوموں کے لیے پاکستان بھر سے پوری قوم آواز اٹھا رہی ہے۔ ہماری آواز اہل فلسطین کے ساتھ ہے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان مضبوط ہوا، فلسطین کے لوگوں کو تحفظ ملا ہے، پاکستان جب معاشی طور پر کمزور ہوا، فلسطین میں رہنے والوں پر مظالم ڈھائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوام کی آخری امید ہیں ان کے بغیر لوگوں کے دل ٹوٹ جائیں گے، 21 اکتوبر کو مینار پاکستان میں اس قدر جم غفیر ہوگا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے انہیں پاکستان مسائلستان بنا ہوا ملا، ن لیگ آج کے حالات میں عارضی طور ریلیف دینے کیلئے منصوبہ بندی کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے