سراج الحق

پاکستان کی تاریخ میں پی ٹی آئی سے بڑی بدبخت، نالائق حکومت نہیں دیکھی، سراج الحق

اسلام آباد (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو نالائق ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان کی تاریخ میں اس حکومت سے بڑی بدبخت، نالائق حکومت نہیں دیکھی۔غریب کیلئے عدالتوں میں انصاف نہیں ، عمران خان بتائیں آپ نے کوئی ایک ادارہ ٹھیک کیا۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے عوامی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں کر نسی کی قدر کم ہو ئی، ہر ملک سے پاکستانی کی کرنسی کمزور ہے، احتساب کا وعدہ کیا پنڈورا پیپر میں جن کے نام آئے آپ نےان کے بارے میں ایک لفظ ادا نہیں کیا، نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا دو کروڑ نوجوان بے روزگار ہو گئے۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے مزید کہا کہ آپ کی حکومت میں پٹرول 160 روپے میں مل رہا ہے، آپ کے وزیر مشیروں کو گھروں سے نکلنے کیلئے کوئی کھڑکی نہیں ملے گی، عوام کا ہاتھ آپ کے گریبان پر ہو گا۔عمران خان آپ کے ساڑھے تین سالہ دور میں قرضے بڑھ گئے، ملک کے شیر خوار بچے بھی مقروض ہیں۔ گھی کی قیمت 400 سے اوپر چلی گئی ہے، چینی آٹا چاول عوام کی قیمت خرید سے با ہر ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

مریم نواز کیخلاف زبان سے علی امین گنڈاپور کی تربیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے