آصف زرداری

آج ہمیں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر صحیح معنوں میں عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آج ہمیں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر صحیح معنوں میں عمل کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اپنے پیارے نبی حضرت محمدﷺ کی ولادت کی خوشیاں منارہے ہیں، ہم نبی کریم ﷺ کی تعلیمات، برداشت اور ایک دوسرے کو سمجھنے سے دور ہوگئے ہیں، عوام کو جشن منانے کے ساتھ یہ بھی سوچنا ہوگا۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن ہم اللہ تعالیٰ سے یہ دعا بھی مانگتے ہیں کہ ہمیں اجتماعی شعور عطا کرے اور جو پیغام محبت، برداشت اور انکساری کا اسلام نے ہمیں دیا ہے ہم اس پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے نبیﷺ نے ہمیں جو تعلیمات دی ہیں وہ سب سے عظیم تعلیمات ہیں، آج ہمیں ان تعلیمات پر جتنا عمل کرنے کی ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں شعور عطا کرے، ہمیں اسلامی تعلیمات پر پوری طرح سے عمل کرنے کے لئے رہنمائی کرے اور ہمارے دلوں کو اسلام کی تعلیمات سے منور کر دے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے