گیلکسی ایس 21

گیلکسی ایس 21 اسمارٹ فون میں حیران کر دینے والے فیچرز شامل

سیئول (پاک صحافت) سامسنگ گیلکسی ایس 21 اپنے فیچرز کی بدولت پہلے ہی دنیا کو حیران  کر چکی تھی تاہم اب اس میں مزید نئے فیچرز شامل کئے گئے ہیں،  کمپنی کے مطابق گیلکسی ایس 21 میں ڈیجیٹل فیچر شامل کیا گیا ہے جس سے آپ اپنی گاڑ کو کھول اور بند کر سکتے ہیں۔  ذرائع کے مطابق سام سنگ نے یہ فیچر ایپل کار کی کے جواب میں پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سامسنگ گیلکسی ایس 21 میں شامل اس ڈیجیٹل کی کو کار کے علاوہ گھر، آلات اور دیگر اشیا کے لیے بھی  استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق ڈجیٹل کی میں آپ اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کو بھی شامل کرسکیں گے اور وہ بھی اپنے فون سے عین یہی سہولیات حاصل کرسکیں گے۔اس کے لیے سام سنگ نے کار کنیکٹویٹی کنسورشیئم اور ایف آئی آر اے کنسورشیئم سے بھی اشتراک کیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں سام سنگ ڈجیٹل کی بی ایم ڈبلیو، فورڈ اور جینیسس ماڈلوں پر کام کرے گی۔ کمپنی کے مطابق یو ڈبلیو بی سپورٹ گیلکسی ایس 21 ، گیلکسی ایس 21 الٹرا، گیلکسی ایس 21 پلیس، نوٹ 20 الٹرا اور زیڈ فولڈ ٹو کے لیے ہے۔ تاہم اس کے لیے اینڈروئڈ 11 ، ون یو آئی 3.1 فیچرز ہونے ضروری ہیں۔ اس سال کے وسط تک ڈجیٹل کی پہلے گاڑیوں اور پھر گھروں کے لیے پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے