خواجہ آصف

فوج جیسے آئینی ادارے کی مخالفت کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، خواجہ آصف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں سیاسی کارکن ہوں ،کبھی فوج جیسے آئینی ادارے کی مخالفت کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ خواجہ آصف نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اگر2023کے الیکشن میں میاں نوازشریف نااہل نہ رہے تو پھر سے وزیر اعظم ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا آئینی اداروں سے کوئی ٹکراؤ نہیں تھا،مارشل لاء شخصیات کے ٹکراؤ کی وجہ سے لگے، میری وزارت (دفاع ) کے دوران اسٹیبلشمنٹ نے ہمیشہ تعاون کیا، انہوں نے  یہ بھی کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ آئین کی بالادستی کی بات کی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عدلیہ،میڈیا ،پارلیمنٹ سمیت تمام ادارے اپنے اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ بات واضح کردوں کہ بطور شہری ،بطور سیاسی کارکن میں کبھی بھی فوج جیسے آئینی ادارے کی مخالفت کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے