جاوید اکرم

ہسپتالوں میں سب ٹھیک کرنا حکومت کی ذمہ داری نہیں۔ نگران وزیر صحت

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں سب ٹھیک کرنا حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے جاری کئے ہیں، ایمرجنسی وارڈز کی صورت حال بہتر بنائیں گے۔ سرکاری ہسپتالوں میں رہنما کاونٹر قائم کئے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کا مزید کہنا ہے کہ مریضوں کے ساتھ عملے کے رابطوں کا بھی فقدان ہے جو رہنما کاؤنٹر ختم کریں گے۔ ہسپتالوں میں سب ٹھیک کرنا سرکار کی ذمہ داری نہیں، ہسپتالوں کا عملہ جگہ کو اپنا سمجھیں گا تو بہتری آئے گی۔

ذرائع کے مطابق میو ہسپتال میں ایئرکنڈیشنرز کا مسئلہ عرصہ گزر جانے کے باوجود حل نہیں ہو رہا۔ انتظامیہ نے حکم دے دیا ہے کہ ایئرکنڈیشنرز مرمت کر کے ٹھیک کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے