گیلانی کی کامیابی: زرداری، نواز شریف اور فضل الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ

گیلانی کی کامیابی: زرداری، نواز شریف اور فضل الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ

کراچی (پاک صحافت) سابق صدر آصف زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک سے رابطہ کیا ہے ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم کی مستقبل کی حکمت عملی اور لانگ مارچ کی تیاریوں پر بھی بات چیت کی جب کہ وزیراعظم سے فوری استعفے اور نئے الیکشن کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی یقینی بنانے پر دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ سابق صدر سے گفتگو میں مولانا فضل  الرحمان نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ہمارے مشترکہ اور متفقہ امیدوار تھے، ان کی کامیابی پی ڈی ایم کی کامیابی ہے، اسی اتحاد سے عمران خان کو جلد اقتدار سے رخصت کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر داخلہ نے سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی کامیابی کا دعویٰ کر دیا

اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے حکمت عملی سے حکومتی طاقتور امیدوار کو شکست دی ہے، اب اتحادیوں کی مشاورت سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا فیصلہ کرینگے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کے اپنے اراکین ہم سے رابطے میں ہیں اور وہ حکومت سے تنگ ہیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ہمارے مشترکہ اور متفقہ امیدوار تھے، ان کی کامیابی حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی کامیابی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ حکومت کے اپنے اراکین ہم سے رابطے میں ہیں وہ ان سے تنگ ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ کو شکست مسترد ووٹوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ووٹ ضائع یا مسترد کرنے کا طریقہ منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو میں سکھایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 7 ووٹ مسترد ہوئے تھے جس کا طریقہ سکھایا گیا تھا، اگر یہ ووٹ مسترد نہ ہوتے، تو ہم جیت جاتے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے