شاہد خاقان عباسی

ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد راستہ نیا الیکشن ہے: خاقان عباسی

اسلام آباد(پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے حکمران جماعت سے استعفے کی مانگ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ حکومت ملک چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد حل نیا الیکشن ہے حکومت اکثریت کھو چکی ہے، حکومت کے اپنے وزراء بھی حکومت کے مخالف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کو اچانک اسپیکر نے ختم کردیاجس طرح چور بھاگتے ہیں اس طرح اسپیکر بھاگا، شکست کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے12 گھنٹے نہیں گزرے، اسپیکر ڈائس چھوڑ کر بھاگ گیا۔

مزید پڑھیں: گیلانی نے حفیظ شیخ کو ہرا کر حکمراں جماعت کو دھچکا لگا دیا

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کہا اعتماد کا ووٹ لیں گے، جعلی اعتماد کاووٹ لینے اوراسمبلی دھونس دھاندلی سے چلانے کا وقت ختم ہوگیا  عمران خان نیازی ہاؤس کا اعتماد کھوچکا ہے۔پیپلزپارٹی کے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت کو کل تاریخی شکست ہوئی جس کی مثال نہیں ملتی، شکست کھانے کے بعد حکومت کے تمام ہتھکنڈے فضول ہیں کل قومی اسمبلی نے عدم اعتماد کردیا ہے کل ان کی پارٹی کے 17 ممبران نے گو عمران گو کا نعرہ لگادیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا مطالبہ ہے حکومت فوری مستعفی ہوجائے، آپ چوہوں کی طرح حکومت نہیں کرناچاہتے توشیروں کی طرح میدان میں آئیں ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی، یوسف رضا گیلانی کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے