الیکشن کمیشن

1کروڑ 32 لاکھ 83 ہزار 696 ووٹر آج حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن

کراچی (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 1 کروڑ 32 لاکھ 83 ہزار 696 افراد آج اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے لیے 8706 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔ ترجمان کے مطابق مرکزی کنٹرول روم کل سے قائم ہے اور نتائج آنے تک دن رات فعال رہے گا۔

واضح رہے کہ  مردوں کے لیے 1204 اور خواتین کے لیے 1170 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، مشترکہ طور پر 6332 اور 389 امپرووائزڈ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اسپیشل سیکریٹری اور سیکریٹری الیکشن کمیشن سندھ کے سے انتخابات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

جنوبی پنجاب میں اسکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے