سینیٹ انتخابات ملک میں جمہوریت کو مزید مضبوط کریں گے: وزیر داخلہ

دہشتگرد فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتے ہیں: وزیر داخلہ

اسلام آباد(پاک صحافت)  نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان میں تمام دہشت گرد اکھٹے ہو رہے ہیں، دہشت گرد ملک میں فرقہ وارانہ فساد کرانا چاہتے ہیں۔ہزارہ برادری کو سیکیورٹی کےمسائل ہیں ان کے مسائل حل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حالیہ دہشت گردی کے مسئلہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں تمام دہشت گرد اکٹھے ہو رہے ہیں، دہشت گرد شیعہ، سنی فسادات کرانا چاہتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہزارہ برادری کے ساتھ پہلی بار تحریری معاہدہ ہوا ہے، ان کے شناختی کارڈ اور سکیورٹی کا بھی مسئلہ ہے، ہزارہ برادری کے مسائل حل کریں گے۔

مزید پڑھیں: ہزارہ کمیونٹی ہمیشہ دہشتگردی کا نشانہ بنتی رہی ہے، پاک فوج دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑپھینکے گی:گورنر پنجاب

انہوں نے بتایا کہ اسامہ ستی قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ کل تک آجائے گی، ملوث اہلکاروں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ اداروں میں وسائل کی کمی ہے، ان شاء اللہ سب ٹھیک ہو جائے گا، پاکستان ڈیفالٹ ہونے جا رہا تھا، اللہ نے رحم کیا ہم بچ گئے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مریم نواز کی حکمت عملی پٹ گئی ہے، یہ کہتے تھے سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، پیپلزپارٹی نے اپنا بیانیہ منوا لیا ہے، پیپلزپارٹی کبھی اپنی سندھ حکومت ختم نہیں کرے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن کے بعد ایک مارچ کرے گی، یہ لوگ خود کو زندہ رکھنے کے لیے ایک مارچ کریں گے، پی ڈی ایم کے لوگ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت چھوڑ سکتے ہیں لیکن اپوزیشن کو این آر او نہیں دیں گے، حکومت کہیں نہیں جا رہی، الیکشن وقت پر ہی ہوں گے۔اپوزیشن اپنی ماضی کو چھپانے کے لئے اکھٹی ہو رہی ہے  ان کے جلوس و جلسوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے