شہباز شریف

عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے انقلابی اقدامات کرینگے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے انقلابی اقدامات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں پارٹی امور اور انتخابات کی تیاریوں سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ 8 فروری 2024ء کے انتخابات پاکستان کی ترقی کا نقطۂ آغاز ثابت ہوں گے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے کہا کہ عوام دیکھ چکے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے سوا باقی سب نے دھوکا دیا، عوام سے وعدے صرف نواز شریف نے پورے کیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقتصادی پالیسی میں توازن لائیں گے، عوام اور مالیاتی اداروں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے