علی امین گنڈاپور

گنڈاپور کیخلاف سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی سندھ کی جانب سے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے خلاف سندھ بھر میں بھرپور احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ اٹھارہ جولائی کو سندھ بھر کے ہیڈکوارٹرز میں وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔ پی پی رہنما و کارکن شہید ذوالفقار علی بھٹو کی توہین کا بھرپور طریقے سے جواب دیں گے۔

نثار کھوڑو کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سرکار کا ٹولہ لیڈر شپ کے خلاف بد زبانی کرکے انتشار پیدا کر رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت گالم گلوچ بریگیڈ ہے۔ کشمیر کی عوام پیسوں سے نہیں بکی تو گنڈاپور شہید بھٹو کے خلاف بدزبانی پر اتر آئے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان علی امین گنڈاپور کے شہید بھٹو کے متعلق بدزبانی کا نوٹس لے کر گنڈا پور کو وزارت سے فارغ کرے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے