خواجہ سلمان رفیق

خیبر پختونخوا بری طرح ڈینگی کا شکار ہے، خواجہ سلمان رفیق

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے بھائی خواجہ سلمان رفیق  نے ملک میں ڈینگی وائرس کے بڑھتے خطرات سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف کام کا آغاز فروری سے ہونا چاہیئے تھا، خیبر پختون خوا بری طرح ڈینگی کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے بھائی اور مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی کے لیے اب لوگوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے لوگوں کو نکالنا ہی نہیں چاہیئے تھا۔

واضح رہے کہ  ن لیگی رہنما سلمان رفیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی صورتِ حال بھی ڈینگی کے حوالے سے مختلف نہیں ہے۔ خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں پشاور سمیت صوبے کے 21 اضلاع ڈینگی وائرس کی لپیٹ میں ہیں، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے