جنرل قمر جاوید باوجوہ

آرمی چیف کی مخیر حضرات سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے آنے کی اپیل

سکھر (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مخیر حضرات سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے آگے آنے کی اپیل کردی ہے۔

سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ انہوں نے کل بلوچستان کے علاقوں کا دورہ کیا تھا اور آج وہ خیر پور سندھ آئے ہیں، یہاں بہت تباہی ہوئی ہے، اس سال بہت بڑے پیمانے پر سیلاب آیا ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی میں بہت سال لگ جائیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں، آرمی، نیوی، ایئر فورس اور فلاحی ادارے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں لیکن سیلاب بہت بڑے پیمانے پر آیا ہے۔ تمام پاکستانی مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ ان مشکل حالات میں اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں اور افواج اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن ہمارے وسائل محدود ہیں، مخیر حضرات جس طرح بھی مدد کرسکتے ہیں آگے آئیں، ریلیف اور ریسکیو آپریشن تقریباً ختم ہوچکا ہے اب متاثرین کی بحالی کا مرحلہ آگیا ہے۔دوست ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی ضرورت کی اس گھڑی میں پاکستان کی مدد کریں

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے