عدنان صدیقی

بھارت ہمارے ڈراموں کا مقابلہ نہیں کرسکتا، عدنان صدیقی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکارہ عدنان صدیقی نے پاکستانی ڈراموں کو بھارتی ڈراموں سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمارے ڈراموں کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔  انہوں نے کہا کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستانی ڈراموں کے اچھے ہونے کا کریڈٹ پاکستان ٹیلی ویژن کو دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں عدنان صدیقی نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ڈیجیٹل شو  ’ دی مرزا ملک شو‘ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے ہمراہ شرکت کی۔ شو کے دوران عدنان صدیقی نے پاکستانی ڈراموں اور بھارتی فلموں کی تعریف کی۔ اس دوران شو کی میزبان ثانیہ مرزا نے بھی کہا کہ مجھے پاکستانی ڈرامے کافی پسند ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر شو کے وائرل ہونے والے کلپ میں دیکھا گیا کہ عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں کی ایسی ہی مثال ہے جیسے انڈین فلموں کی ہے کہ ہم انڈین فلموں مقابلہ نہیں کرسکتے جس درجےکی وہ بناتے ہیں، اسی طرح بھارت ہمارے جیسے ڈرامے نہیں بناسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے