پاکستان چین

پاکستان اور چین نے تعلیمی میدان میں بھی تعاون کا اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور چین نے تعلیم کے شعبے میں تعاون کا اہم معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور چین کے گرینڈ ویو انسٹی ٹیوشن میں معاہدہ طے پائے گا۔ وفاقی کابینہ نے اکیڈمک کو آپریشن معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دی ہے، کابینہ سے وزارت دفاع کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی ایس آئی نے معاہدے پر اعتراض نہیں کیا۔ وزارت تعلیم و تربیت اور ایچ ای سی نے معاہدے کی حمایت کر دی جبکہ وزارت قانون و انصاف سے بھی معاہدے کی مسودے کی توثیق کروا لی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت تعلیم، اکیڈمک اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے