لائف پرفارمنس کے دوران گلوکار کی موت، ویڈیو وائرل

(پاک صحافت) جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے گلوکار ایکون کے ہمراہ پرفارم کرنے والے معروف ریپر ’کوسٹا ٹیچ‘ اتوار کو کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر لائف پرفارمنس کرتے ہوئے چل بسے۔ اپنے پسندیدہ گلوکار کو اپنی آنکھوں کے سامنے اس دنیا سے رخصت ہوتا دیکھ کئی مداح غم سے نڈھال ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی ریپر ’کونسٹان ٹی نوس سوپانوگلو‘ المعروف ’کوسٹا ٹیچ‘ 28 برس کی عمر میں جوہانسبرگ میں اسٹیچ پر گانا گاتے ہوئے وفات پاگئے۔ وائرل ہوتی ہوئی ویڈیوز میں آنجہانی گلوکار کو الٹرا میوزک فیسٹیول کے دوران پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اسی دوران وہ پہلے لڑکھڑاتے ہیں جس پر ساتھی اسٹیج ڈانسر انہیں سنبھالتا ہے کوسٹا ٹیچ اپنی پرفارمنس جاری رکھتے ہیں کہ اگلے ہی لمحے وہ یک دم گر کر بے ہوش ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ گلوکار کو فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی، جس کے بعد ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ان کے اہل خانہ نے گلوکار کی موت کا اعلان کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ ’موت نے ہمارے گھر دستک دے دی ہے اور ہمارے کونسٹان ٹی نوس سوپانوگلو کو ہم سے چھین کر لے گئی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے