احسن اقبال

احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان کا سب سے بڑا جرم بتا دیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے  وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا سب سے بڑا جرم بتا دیا۔ سابق وفاقی وزیر اور  ن لیگ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ   عمران نیازی کا سب سے بڑا جرم ہزاروں پڑھے لکھے پاکستانیوں کو اپنی باتوں کا جھانسا دے کر ان سے پیسے بٹور کر،ان کے ذہنوں میں نفرت کا زہر گھول کر انتہا کا تعصب بھرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیرا عظم عمران خان کا جرم بتاتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کا سب سے بڑا جرم ہزاروں پڑھے لکھے پاکستانیوں کو چکنی چپٹی باتوں کا جھانسا دے کر ،ان سے پیسے بٹور کر،ان کے ذہنوں میں نفرت کا زہر گھولنا ہے۔

احسن اقبال نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں مزید کہا کہ  عمران نیازی  نے پاکستانیوں کے ذہنوں میں نفرت کا زہر گھولنے کے بعد  ان میں انتہا کا تصب بھی بھر دیا ہے۔جس سے وہ اس کی ہر ناجائز، غیر منطقی اور کرپشن کا دفاع کرنے اور مخالفین پہ جھوٹے الزام لگانے پہ مجبور ہیں-

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے