ایف آئی اے

ایف آئی اے کی کاروائی، 30 مقدمات میں مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

فیصل آباد (پاک صحافت) وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 30 مقدمات میں مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ خیال رہے کہ ملزم کے خلاف ایف آئی میں 14 مقدمات درج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلر طاہر ندیم کے خلاف ایف آئی اے فیصل آباد سرکل میں 14 مقدمات درج ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں فراڈ کے 16 مقدمات درج ہیں، ملزم نے متعدد شہریوں سے جعل سازی اور بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر کروڑوں روپے لوٹے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک بھیجنے میں ملوث ہے۔ ایف آئی اے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم 6 مقدمات میں عدالتی مفرور بھی ڈکلیئر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے