شہباز شریف

وزیراعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے اہم امور پر گفتگو کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ٹیم چند دنوں میں پاکستان آئے گی، آئی ایم ایف کو شرائط پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ غربت کی وجہ سے لوگوں پر مزید ٹیکس نہیں لگا سکتے، امیروں پر ٹیکس لگائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ ان کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے ان سے کہا کہ نواں جائزہ مکمل کرنے کیلئے اپنا وفد پاکستان بھجوائیں تاکہ اگلی قسط مل سکے۔ شہباز شریف کے مطابق ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ وہ پاکستان کی مشکل کو سمجھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مسنگ پرسنز کا معاملہ اتنا آسان نہیں، وزیر قانون

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ مسنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے