یوسف رضا

پی ٹی آئی نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے سے متعلق ایک اور درخواست دائر کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے سے متعلق ایک اور درخواست دائر کردی گئی ہے،  ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی ملیکا بخاری اور فرخ حببد کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے  کہ یہ معاملہ انتہائی اہم نوعیت کا ہے ، کرپٹ پریکٹسز کےذریعےجیتنے والاسینیٹر چیئرمین بننے کا خواہاں ہے، پٹیشن کی 11مارچ سے پہلے فوری سماعت کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیلئے ایک اور درخواست دائر کردی گئی ، پی ٹی آئی کی ملیکہ بخاری اور فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں فوری سماعت کی درخواست جمع کرائی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے درخواست میں کہا کہ انتہائی اہم معاملے کے دورس نتائج آئیں گے ، یوسف گیلانی کے منتخب ہونے کامعاملہ ملکی تاریخ کامنفرد واقعہ ہے، امید ہے این اے 75ڈسکہ کی طرح الیکشن کمیشن اس پر بھی فوری سماعت کرے گا۔ درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں نے اسی نوعیت کی درخواست 2مارچ کو بھی دے رکھی ہے، 2مارچ کی شام کوہی کرپٹ پریکٹسز سے متعلق ویڈیو سامنے آئی تھی، ایک دن پہلے ویڈیو آنے کے باوجود اہم معاملے کوتاحال نہیں اٹھایاگیا۔

واضح  رہےکہ  2 روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کی تھی ، درخواست میں صوبائی وزیرناصر شاہ کی آڈیوٹیپ کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ علی حیدرگیلانی ارکان اسمبلی کورشوت دیتے رہے اور مریم نواز نے تقریر میں ٹکٹ دینے کے وعدے کا اعتراف کیا۔ یاد  رہے اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دے دی تھی ، یوسف رضاگیلانی کو 169 ووٹ ملے، جب کہ حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے، قومی اسمبلی سے مجموعی 340 ووٹ کاسٹ ہوئے، اور 7 مسترد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے