چوہدری پرویز الہی

عمران خان نے آج تک ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ چوہدری پرویز الہی

لاہور (پاک صحافت) چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دوران کئے گئے اتحاد کے نتیجے میں عمران خان نے جو وعدے کئے تھے آج تک ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ پہلے دن جو چیزیں طے ہوئی تھی آج تک ان پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ ہم نے سینیٹ کے الیکشن میں ولید اقبال اور جہانگیر ترین کی ہمشیرہ کو کامیاب کرایا ورنہ یہ دونوں سیٹ ہار رہے تھے۔

ق لیگ پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہی کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے پنجاب میں بلا مقابلہ سینیٹ الیکشن جتوایا لیکن حکومت کی طرف سے پھر وہی پرانی خاموشی ہے، الیکشن ختم ہو گیا تو کسی نے پوچھا تک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم کسی کے ساتھ چلتے ہیں تو کسی کو دھوکا نہیں دیتے، ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، انشاء اللہ حکومت کے خلاف ہماری طرف سے کبھی عدم اعتماد نہیں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے