کورونا

کورونا کی چوتھی لہر، 24 گھنٹوں میں 37 اموات، مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے حملے جاری ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 37 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 848 تک جا پہنچی ہے۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،  خیال رہے کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 872 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 40 ہزار 805 ٹیسٹ کیئے گئے، اس طرح اب تک کُل 1 کروڑ 54 لاکھ 84 ہزار 282 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب اب تک کُل 2 کروڑ 27 لاکھ 35 ہزار 993 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 49 ہزار 929 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 532 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 21 ہزار 95 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے