مریم نواز

مریم نواز جلسے کے دوران خواتین کا جم غفیر دیکھ کر حیران، کارکنوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

مظفر آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے جلسے کے دوران  خواتین کا جم غفیر دیکھ کر حیران ہو گئیں،  ذرائع کے مطابق  سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کہوٹہ جلسے میں خواتین کا جمِ غفیر دیکھ کر حیران رہ گئیں۔ یاد رہے کہ مریم نواز نے سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر پر جلسے کے مناظر کی کچھ ویڈیوز اور تصویریں بھی شیئر کیں اور کارکنوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر مزید لکھا کہ ’دور دراز علاقے اور ایل او سی کے قریب ہونے کی وجہ سے کہوٹہ نے کبھی بھی عورتوں کا اس طرح سامنے آکر کسی کی حمایت کرنا  نہیں دیکھا۔‘انہوں نے لکھا کہ یہ حیرت انگیز اور آنکھوں کو لطف دینے والے مناظر ہیں، انہوں نے جلسے میں شامل خواتین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ان دنوں آزاد کشمیر الیکشن 2021 کیلئےمسلم  لیگ ن کی جانب سے انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ خیال رہے کہ انتخابی مہم کے دوران مریم نواز جلسے کے شرکاء اور اپنی مصروفیات سے متعلق ٹوئٹر پر اظہارِ خیال کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے