پرویز خٹک

پرویز خٹک کا دعویٰ، میں ساتھ نہ دوں  تو عمران خان کی حکومت 1دن بھی نہیں چل سکتی

خیبر پختونخواہ (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ دفاع پرویز خان خٹک نے بہت بڑا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میں عمران خان کی حکومت کا ساتھ نہ دوں اور میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی، عمران خان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں، اس لیے تن من دھن سے ان کے ساتھ ہوں۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ جس کا ساتھ دیتا ہوں وہ آسمان پر پہنچ جاتا ہے اور جس کا ساتھ چھوڑ دوں وہ صفر ہوجاتا ہے۔وفاقی وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، پی ڈی ایم کا مصنوعی اتحاد اپنی کرپشن اور چوری بچانے کے لیے تھا۔

مزید پڑھیں: حکومت، سابق دور کی خرابیوں کو دور کر رہی ہے:عثمان بزدار

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میری عزت کرتی ہے، اس لیے میں بھی ارکانِ اسمبلی کا خیال رکھتاہوں، مجھے سیاست میں کوئی دھوکا نہیں دے سکتا۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان نے ماضی کی حکومتوں میں عوام کا پیسہ چوری کیا اور اب اُس چوری پر پردہ ڈالنے کے لیے کرپٹ ٹولہ حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں شدید اختلافات پیدا ہو چکے ہیں اور بہت جلد ان کا مصنوعی اتحاد اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔وفاقی وزیرِ دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی کے ذمے دار سابقہ حکومتوں کے حکمران ہیں جن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان قرضو ں میں ڈوبا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے