شیری رحمان

تباہی سرکار مہنگائی کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل، نالائق اور تباہی سرکار ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1.10 فیصد اضافے کے ساتھ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 15.67 فیصد ہو چکی ہے۔ ایک ہفتے میں آٹے اور گھی سمیت 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ بنی گالا میں سب اچھے کی رپورٹ ہے، پہلے ہی مہنگائی عروج پر تھی اب رمضان المبارک کی آمد پر بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت کا کام صرف رمضان سبسڈی کا اعلان کرنا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے ملک بنا کسی معاشی پالیسی کے چل رہا ہے، قرضے لینا اور قیمتیں بڑھانا ہی معاشی پالیسی نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے