بلاول بھٹو

شہبازشریف وزیراعظم، پاکستان کو بحران سے نکالنے کیلئے حکومت بنارہے۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ہوں گے پاکستان کو بحران سے نکالنے کیلئے حکومت بنارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم اور آصف زرداری صدر مملکت ہوں گے۔ حکومت سازی کیلئے ہمارے نمبر پورے ہیں، ہم حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کے پاس حکومت بنانے کے نمبر موجود نہیں تھے، پاکستان کو بحران سے نکالنے کیلئے حکومت بنارہے ہیں، دعا ہے یہ حکومت کامیاب ہو، اللہ ہمیں کامیاب کرے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم آپ دوستوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہماری جستجو آپ کے لیے اور آنے والی نسلوں اور پاکستان کے لیے ہے۔

جو پاکستانی ہمیں سن رہے ہیں ان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ دعا کریں ہم پاکستان کو بحرانوں سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے